ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرکے افغانستان میں امن واستحکام کے عزم کا اعادہ کیا ۔

File Photo

افغانستان میں ہر صورت قیام امن کے حق میں ہیں:زکریا
05 دسمبر 2016 (20:49)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرکے افغانستان میں امن واستحکام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پیر کی رات پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام رکاٹوں اورمشکلات کے باوجود ہم اپنے اس عزم پرقائم ہیں ۔
نفیس ذکریا نے کہاکہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے اس موقف کو واضح کیاگیا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ اور مشترکہ دشمن ہے جس کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں جن کا عالمی برادری نے اعتراف کیا ہے ۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایک ملک جو دہشت گردی پربہت واویلا مچارہا ہے خود اس ناسور کی پشت پناہی کررہا ہے جس کی واضح مثال مقبوضہ کشمیر میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں سرکاری فوج آزادی کی آواز اٹھانے والے بے گناہ لوگوں پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس ملک کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں کرانے اور ان کیلئے رقم کی فراہمی کی مثالیں موجود ہیں جن کے شواہد پاکستان نے ایک دستاویز میں فراہم کئے ہیں ۔
نفیس ذکریا نے کہاکہ بلوچستان سے جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری اس ملک کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔