File Photo

او آئی سی کی صومالیہ کے قحط زدگان کیلئے فوری امداد کی اپیل
05 دسمبر 2016 (19:38)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے صومالیہ میں قحط سالی کا شکار افراد کے لئے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے تمام رکن ممالک اور شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ قحط سالی سے متاثرہ افراد کی مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری امداد دیں۔
یہ اپیل گزشتہ ماہ صومالی صدر حسن شیخ محمد کی جانب سے اس سلسلے میں درخواست کے بعد کی گئی۔
ایک اندازے کے مطابق اس وقت سات لاکھ ساٹھ ہزار افراد قحط سالی سے متاثر ہیں۔