پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے اختتامی کلمات میں امید ظاہر کی کہ اب نیویارک کے لوگ ہمارے ملک کو مختلف نظر سے دیکھیں گے۔

اقوام متحدہ:پہلا پاکستان فلمی میلہ اختتام پذیر
05 دسمبر 2016 (19:34)
0

ثقافتی سفارتکاری کے فروغ اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی مشن میں پہلا پاکستان فلمی میلہ گزشتہ شب ختم ہوگیا۔
میلے کے دوران آٹھ فلموں کی نمائش کی گئی۔
پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے اختتامی کلمات میں امید ظاہر کی کہ اب نیویارک کے لوگ ہمارے ملک کو مختلف نظر سے دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی سفارتکاری ایک سفیر کیلئے اہم ذمہ داری ہے جس کا مقصد لوگوں کے دل جیتنا ہوتا ہے۔