لاوروف نے کہا کہ معاہدے کے بعد شہر کے محصور مشرقی حصے میں موجود باغیوں کو دہشتگرد تصور کیا جائے گا۔

امریکہ کیساتھ مذاکرات ، حلب سے باغیوں کے صفایا میں مدد ملے گی:روس
05 دسمبر 2016 (19:28)
0

روس نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے سے باغیوں کا صفایا کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوان بتایا کہ معاہدے کے بعد شہر کے محصور مشرقی حصے میں موجود باغیوں کو دہشتگرد تصور کیا جائے گا۔
باغیوں کو نکالنے کیلئے امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کل سے جنیوا میں شروع ہوں گے۔