وزیر مملکت نے کہا ہے کہ 2018 تک قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کردی جائے گی۔

مارچ 2018ء تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے:عابد شیر
05 دسمبر 2016 (19:20)
0

پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 2018 تک قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کردی جائے گی۔

انہوں نے پیر کے روزملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مارچ 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ صنعتی شعبے کیلئے کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ جن گرڈ سٹیشنوں پر زیادہ بوجھ ہے ان کواپ گریڈ کرنے پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ دس ارب روپے کی لاگت سے ترسیلی لائنز بھی بہتر بنائی جارہی ہیں۔