طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم مقدمے کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔

پانامہ پیپرز کیس:تحریک انصاف تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے:دانیال
05 دسمبر 2016 (19:16)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن اور پانامہ پیپرز کیس کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے انتظام وترقی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ پیپرز کے مقدمے میں عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم مقدمے کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنے لندن کے فلیٹ کی فروخت حوالے سے غلط بیانی کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔