نوازشریف کومیئرز اور ڈپٹی میئرز کے آئندہ انتخابات بارے بریفنگ ۔

File Photo

فعال بلدیاتی نظام کے بغیر ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی:وزیراعظم
05 دسمبر 2016 (18:52)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام جمہوریت کے استحکام میں اہم کرادرادا کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی نظام نئی قیادت کیلئے بنیادی اورتربیتی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت کو فروغ نہیں مل سکتا نوازشریف نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے ذریعے صوبائی اور قومی سطح پر نئی قیادت سامنے آئی ہے ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو پنجاب میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کے آئندہ انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، معاون خصوصی آصف کرمانی ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، سینیٹر پرویز رشید اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔