چین کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تحسین
05 دسمبر 2016 (18:50)
0

چین میں ویسٹرنTheaterمیں پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرلZhao Zongqiنے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور انہیں پاک فو ج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اس کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔
جنرل قمر باجوہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل مہمان شخصیت کی آمد پر پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
جنرلZhao Zongqiنے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔