شہر کی ہر اہم عمارت میں ہنگامی گیٹ نصب کرنے کی بھی ہدایت ۔

وزیراعلیٰ کی نجی ہوٹل میں آتشزدگی کی تحقیقات کی ہدایت
05 دسمبر 2016 (18:42)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی میں ایک نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
انہوں نے پیر کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے شہر کی ہر اہم عمارت میں ہنگامی گیٹ نصب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سندھ کے وزیراعلیٰ نے عمارت کا ہر تین ماہ بعد معائنہ نہ کئے جانے پر محکمہ شہری دفاع کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔