فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

 آرمی چیف کی مزید4خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
05 دسمبر 2016 (18:04)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج مزید چار خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ دہشتگرد بے گناہ شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ان دہشتگردوں نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی، سی آئی ڈی بلڈنگ کراچی، آئی ایس آئی آفس سکھر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلے پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور یہ حملے کرائے تھے۔
وہ ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم سمیت اٹھاون افراد کے قتل اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دو سو چھبیس افراد کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔
ان مجرموں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔