بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گی۔

05 دسمبر 2016 (17:57)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے بھی آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر نے انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں امن واستحکام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہنا چاہئیے ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اس کے تمام اہداف کے حصول تک جاری رہنا چاہئیے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گی۔