پراجیکٹ منیجر دانش حبیب بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد چھ سو اسی میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

ٹھٹھہ میں جھمپیر کے مقام پر ونڈ مل پاور پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری
05 دسمبر 2016 (16:07)
0

ضلع ٹھٹھہ میں جھمپیر کے مقام پر ونڈ مل پاور پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پراجیکٹ منیجر دانش حبیب نے ریڈیو پاکستان کے حیدرآباد کے نمائندے کو بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد چھ سو اسی میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی امریکی حکومت کے تعاون سے ایک گرڈ اسٹیشن قائم کرے گی۔