پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ ایران کی بجلی پیدا اور ترسیل کار کمپنی سنیر کو پاکستان کو 400میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی اجازت دی اور وہ ترسیلی لائن بچھانے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کا ایران سے مزید بجلی کے حصول کی خواہش کااظہار
05 دسمبر 2016 (16:02)
0

ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا جو ایران کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون اور مزید بجلی کی خریداری کی تجویز کا جائزہ لے گا۔ ایران پاور اینڈ واٹر انڈسٹری ایکویپمنٹ اینڈ سروس ایکسپورٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر Bahman Salehi سے ملاقات میں پاکستانی سفیر آصف درانی نے کہا کہ پاکستان میں گوادر کے علاقے کو مزید بجلی کی ضرورت ہے۔

آصف درانی نے مزید بتایا کہ Sunri کمپنی کی براہ راست سرمایہ کاری کی خواہش پر کمپنی کے لئے بین الاقوامی ٹینڈرکے بغیر توانائی کے شعبے میں بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے موقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی بجلی پیدا اور ترسیل کار کمپنی Sunir کو پاکستان کو چارسو میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی اجازت دی اور وہ ترسیلی لائن بچھانے کیلئے تیار ہے۔
آصف درانی نے کہا کہ Sunir کمپنی کے پاس پانچ ہزار میگاواٹ تک بجلی برآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔ پاکستان کے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے ایران کے خبررسااں ادارے Irna کو بتایا کہ بجلی ، گیس اور تیل کی درآمد کیلئے پاکستان بہترین انتخاب ہے۔