نواز شریف نے وفاقی نظامت تعلیمات و پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کو اس سلسلے میں باضابطہ سمری بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم کی قائداعظم یونیورسٹی میں قومی مرکز برائے طبیعات کا نام پروفیسر عبدالسلام کے نام سے رکھنے کی منظوری
05 دسمبر 2016 (15:50)
0

وزیراعظم نواز شریف نے قائداعظم یونیورسٹی میں قومی مرکز برائے طبیعات کا نام تبدیل کر کے پروفیسر عبدالسلام مرکز برائے طبیعات رکھنے کی اصولی منظوری دی ہے انہوں نے وفاقی نظامت تعلیمات و پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کو اس سلسلے میں باضابطہ سمری بھیجنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے پاکستانی طلباء کو پروفیسر عبدالسلام فیلو شپ کے نام پر اچھی شہرت کی حامل بین الاقوامی جامعات میں طبیعات کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے کیلئے سالانہ پانچ فیلو شپ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔یہ فیصلہ معروف پاکستانی ماہر طبیعات ڈاکٹر عبدالسلام کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کیا گیاجو نظریہ علم طبیعات کے حوالے سے بیسویں صدی کی اہم شخصیت ہیں۔ انہیں 1979 میں طبیعات کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں طبیعات کا نوبل انعام بھی دیا گیا۔وہ سائنس کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور کسی مسلمان ملک سے تعلق رکھنے والی دوسری شخصیت تھے۔