کراچی پولیس کے سربراہ نے کہاہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ساوتھ پولیس کے ایس ایس پی کی سربراہ میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

کراچی پولیس نے ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں
05 دسمبر 2016 (15:44)
0

کراچی پولیس نے ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہر نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ساوتھ پولیس کے ایس ایس پی کی سربراہ میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گی اور وہاں سے نمونے جمع کرے گی۔ادھر ، ڈی آئی جی پولیس ساوتھ آزادخان نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کی سہولت کیلئے ایک امدادی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے گیارہ افراد میں سے آٹھ کی شناخت ہو گئی ہے۔