یوکرین کے سفیر نے کہا ہے کہ یوکرین دنیا میں اناج کی پیدوار کا حامل سب سے بڑا ملک ہے

یوکرین کا زرعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پراظہار آمادگی
05 دسمبر 2016 (15:34)
0

پاکستان میں یوکرین کے سفیروولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ زرعی سائنس پر مبنی معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین دنیا میں اناج کی پیدوار کا حامل سب سے بڑا ملک ہے اور وہ زرعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔