بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کیں ۔

صدر مملکت کی آپریشن ضرب عضب مقاصدکے حصول تک جاری رکھنے کی ہدایت
05 دسمبر 2016 (14:37)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی   صدر نے انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں امن واستحکام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب بھی اس کے تمام اہداف کے حصول تک جاری رہنا چاہیے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گی۔