عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نے کہاکہ صوبے کے عوام2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کردیں گے۔

File Photo

امیر حیدر خان ہوتی کی تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید
05 دسمبر 2016 (11:43)
0

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی غیر حقیقت پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ مالی اور انتظامی لحاظ سے کمزور ہوگیا ہے۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہاکہ صوبے کے عوام2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی فاٹا کے خیبرپختون میں انضمام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔