File Photo

مقبوضہ کشمیر:یاسین ملک کی جے کے ایل ایف کے علیل رہنماء محمد یاسین بٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت
05 دسمبر 2016 (11:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جے کے ایل ایف کے علیل رہنماء محمد یاسین بٹ کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

پیر کے روز سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد یاسین بٹ کو عدالت نے رہا کر دیا تھا تاہم انہیں دوبارہ گرفتار کر کے راج باغ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے ان کی دوبارہ گرفتاری اور طویل حراست کو غیرجمہوری اور غیرقانونی اقدام قرا ر دیا۔