وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششیں کر رہا ہے۔

File Photo

بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے:شہباز
05 دسمبر 2016 (11:28)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کی حکومت کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت کی بہتر پالیسی ، بدعنوانی کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کے نتیجے میں عالمی سطح پر ملک کا تشخص بہتر ہورہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کامیاب کوششیں کر رہا ہے۔