File Photo

حکومت نوجوانوں کے امور کا الگ ادارہ قائم کررہی ہے:حافظ حفیظ الرحمان
05 دسمبر 2016 (11:25)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نوجوانوں کے امور کا الگ ادارہ قائم کررہی ہے۔

گلگت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مخیر افراد کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور بہبود فنڈ کیلئے تعاون کریں۔