پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے کہاکہ قوم اپنے وطن کا تحفظ کرنا جانتی ہے اورپاکستانی قوم کا جذبہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔

File Photo

پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے:کائرہ
05 دسمبر 2016 (11:14)
0

پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اورملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم اپنے وطن کا تحفظ کرنا جانتی ہے اورپاکستانی قوم کا جذبہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک کے عوام وطن کی خاطر متحد ہیں اور قوم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی پاکستان کی مخالفت میں خودبھارت کو نقصان پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورکشمیری جلد آزاد ہوں گے۔