File Photo

موسم زیادہ تر سرد اورخشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات
05 دسمبر 2016 (08:34)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات کے دوران بدستور دھند چھائی رہے گی۔

پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور گیارہ
کراچی سترہ
پشاور اور مظفر آباد سات
کوئٹہ اور مری تین اور
گلگت صفر ڈگری سینٹی گریڈ