File Photo

مقبوضہ کشمیر:مشترکہ مزاحمتی رہنمائوں کامارچ کرنے کااعلان
05 دسمبر 2016 (08:19)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی رہنمائوں نے آج آزادی کے حق میں لال چوک کی طرف مارچ کرنے کااعلان کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں سید علی گیلانی میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یٰسین ملک نے کہاکہ مارچ حیدرپورہ، نگین اورMaisuma میںاپنی اپنی رہائشگاہوں سے شروع کیا جائے گا۔
انہوںنے لوگوں پر زوردیا کہ وہ مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر بھارت اوراس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو یہ پیغام دیں کہ کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔