اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم کی موثر پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

File Photo

اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں معاشی ترقی آئے گی:مریم
05 دسمبر 2016 (08:00)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں عوام کی فلاح و بہبود اورخوشحالی کیلئے موٹرویز کے ساتھ ساتھ توانائی کے نئے منصوبے شامل ہیں۔

وہ کراچی میں پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کررہی تھیں۔  مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کی موثر پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ اس عظیم منصوبے سے ملک سمیت پورے خطے میں معاشی ترقی آئے گی۔