وزیر نے کہاکہ افغانستان اپنی اندرونی کمزوریاں چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام عائد کررہا ہے۔

File Photo

بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:خاقان
05 دسمبر 2016 (07:55)
0

پٹرولیم اورقدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے لئے قربانیاں دی ہیں مگر اب وہ اپنی اندرونی کمزوریاں چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام عائد کررہا ہے، بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرأتمندانہ تقریر کی اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و ستم اورجارحیت کو اجاگر کیا۔