وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان پورے خطے میں امن چاہتا ہے۔

File Photo

بھارت بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے:مصدق
05 دسمبر 2016 (07:50)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر تنقید کرکے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس طرح ہم نے کنٹرول لائن پر کیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان پورے خطے میں امن چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان القاعدہ اور داعش سمیت کالعدم تنظیموں کے سرغنہ افغانستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور وہاں امن اورترقی کا خواہاں ہے۔