File Photo

سکولوں میں پینتالیس ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں:خٹک
05 دسمبر 2016 (07:47)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاہے کہ سکولوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پینتالیس ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔ ضلع نوشہرہ میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مزید تیس ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جارہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہاکہ صحت بیمہ کارڈوں کے ذریعے اٹھارہ لاکھ افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی حکومت کے اداروں کو پینتیس ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔