آگ نے ہوٹل کی چھٹی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی:ہوٹل میں آگ لگنے سے11افراد جاں بحق
05 دسمبر 2016 (07:34)
0

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پرایک ہوٹل میں پیر کی صبح سویرے بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پینسٹھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ ہوٹل کی چھٹی منزل پر لگی۔
اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورآگ بجھانے والی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کراچی کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آتشزدگی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔