پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کو مسلح تنازعات ، دہشت گردی اور مذہبی عدم برداشت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔

اقوام متحدہ نے پاکستان فلپائن کی پیش کی گئی قرارداد پر متفقہ طور پر منظوری دیدی
05 دسمبر 2015 (12:34)
0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دنیا کے امن کے فروغ کیلئے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے بین المذاہب ڈائیلاگ کے بارے میں پیش کی گئی قرارداد پر متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کو مسلح تنازعات ، دہشت گردی اور مذہبی عدم برداشت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کے تمام مذاہب اور تہذیبوں کے پیروکاروں کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

قرارداد پیش کرنے والوں میں چین ، روس ، جاپان ، افریقہ کے متعدد ممالک ، اسلامی تعاون تنظیم ، یورپی یونین اور آسیان کے رکن ممالک سمیت دنیا کے تمام بڑے خطوں اور تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے 37 ملک شامل تھے۔