اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ
05 دسمبر 2015 (17:59)
0

وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے متعلق تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔
اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔
اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی\' جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔