پنجاب کے 12اور سندھ کے 6اضلاع میں انتخابات ہوئے۔

 بلدیاتی انتخابات،مسلم لیگ(ن)کو پنجاب،متحدہ کوکراچی میں برتری حاصل
05 دسمبر 2015 (09:24)
0

 پنجاب اور سندھ کے بقیہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چھ اضلاع میں ریڈیو پاکستان کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ پولنگ  صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی۔
بڑی تعداد میں ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ سٹیشنوں میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے راولپنڈی میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کراچی ڈویژن کے چھ اضلاع میں بھی پولنگ ہوئی۔
سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل غلام حیدر جمالی نے کراچی میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی چوکس رہے۔
سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے بھی کراچی کے کئی پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سیکورٹی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔