سید علی گیلانی کے قائم کردہ فورم کی حریت رہنماؤں کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت
05 دسمبر 2015 (15:03)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کے قائم کردہ فورم نے حریت رہنماؤں کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

سرینگر میں ایک بیان میں ترجمان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دوسرے انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لیں اور تمام غیرقانونی گرفتار حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لئے اپنا حق استعمال کریں۔