وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے، دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی:احسن
05 دسمبر 2015 (14:09)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کومستحکم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

وہ ہفتہ کو نارووال میں اپنے ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے ، دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔  احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی امید دی ہے۔