کسٹم کلیئرنس ،درآمد کنندگان سے ادائیگی کے ثبوت طلب کئے جائیں:ایف بی آر کو ہدایت
05 دسمبر 2015 (22:13)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کی مارکیٹ پر اثرانداز ہونے والی غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے سدباب کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیرخزانہ نے ایف بی آر سے کہا کہ کسٹم کلیئرنس کے وقت لیٹر آف کریڈٹ رکھنے والے درآمدکنندگان سے ادائیگیوں کا ثبوت حاصل کیا جائے اور ادائیگی کا طریقہ کار معلوم کیا جائے۔
ادھر سٹیٹ بینک نے اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنے منظم کردار کومزید تیز کر دیا ہے۔