چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کے خوش اسلوبی سے انعقاد میں تعاون پر معاشرے کے تمام طبقوں کا شکریہ ادا کیا۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقادپر3ارب 80کروڑ روپے خرچ ہوئے:سرداررضا
05 دسمبر 2015 (20:41)
0

چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تین ارب اسی کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

ہفتہ کی شام اسلام آباد میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی عملے کی تربیت اور منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے جامع انتظامات کیے گئے ۔


سردار رضا خان نے کہا کہ مجموعی طور پر چھ لاکھ نوے ہزار الیکشن اہلکاروں کومکمل تربیت دی گئی یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات کی نسبت بہتر انداز میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، اس کے علاوہ پاک فوج کی ایک سو اکہتر کمپنیوں اوررینجرز کے پندرہ ہزار اہلکاروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کی۔


انہوں نے انتخابی عمل کے خوش اسلوبی سے انعقاد میں تعاون کرنے پر معاشرے کے تمام طبقوں کا شکریہ ادا کیا۔