جسٹس انور ظہیر جمالی نے وکلا اورعدلیہ پر زوردیا کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں۔

چیف جسٹس کا قانون کی بالادستی اورانصاف کی فراہمی کے درمیان خلا پُر کرنے پر زور
05 دسمبر 2015 (10:05)
0

چیف جسٹس جناب جسٹس انور ظہیر جمالی نے قانون کی بالادستی اورانصاف کی فراہمی کے درمیان خلا کو پُر کرنے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وکلا اورعدلیہ پر زوردیا کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام معاشرے میں انصاف کی فراہمی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے لوگوں میں قانونی آگہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔