امریکہ،پاکستان میں کاروباری شمولیت کیلئے امریکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے:ہیل
05 دسمبر 2015 (10:01)
0

 

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں شمولیت کیلئے امریکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا امریکی کمپنیوں نے واشنگٹن میں شفاف توانائی کے تجارتی مواقع کی کانفرنس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

امریکی سفیر نے موجودہ حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی ادارے مثبت پیشرفت کا اعتراف کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا حکومت تمام اقتصادی شعبوں میں نجی شعبے کی شرکت کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔