وزیر خزانہ نے یہ بات عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات میں کہی۔

عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت سے اقتصادی استحکام میں مدد ملی ہے:ڈار
05 دسمبر 2015 (09:45)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی مالی اور تکنیکی معاونت سے حکومت کو ملک میں اقتصادی استحکام کے حصول میں بڑی مدد ملی ہے۔

انہوں نے یہ بات عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu illangovan سے ایک ملاقات میں کہی جنہوں نے وزیر خزانہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔  انہوں نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں عالمی بنک کے منصوبوں میں پیشرفت کے بارے میں بتایا اور جاری منصوبوں کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ نے عالمی بنک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔