وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کیا ہے جس سے2025ء میں پاکستان کا شمار دنیا کے ممتاز پچیس ترقی یافتہ ملکوں میں ہوگا۔

ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے:احسن اقبال
05 دسمبر 2015 (09:39)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

لاہور میں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کے مختلف پہلو ہیں جن میں پالیسیوں میں تسلسل ایک قدر مشترک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کیا ہے جس سے دوہزار پچیس میں پاکستان کا شمار دنیا کے ممتاز پچیس ترقی یافتہ ملکوں میں ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے پختہ عزم، سخت محنت، بہتر معیار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔