گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
05 دسمبر 2015 (20:58)
0

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 05، گوپس منفی04 ، پاراچنارمنفی03 ،گلگت اور استور میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔