تاہم فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژنوں میں دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد رہے گا:محکمہ موسمیات
05 دسمبر 2015 (10:14)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژنوں میں دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ہفتہ کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اورمظفر آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بارہ
کراچی سترہ
پشاور نو
کوئٹہ تین
گلگت ایک
اورمری چار ڈگری سینٹی گریڈ