بلجیم نے میزبان بھارت کو0-1سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ورلڈ ہاکی لیگ فائنل، بھارت کو شکست
05 دسمبر 2015 (22:09)
0

ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ فائنل میں بیلجیئم نے میزبان بھارت کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے پانچویں منٹ میں بیلجیئم کے چارلائر سیڈرک نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
بھارتی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم بیلجیئم کے مضبوط دفاع نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔