وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھاری رقم خرچ کررہی ہے۔

دو سال کے اندر صوبے میں 24 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائینگے:خٹک
05 دسمبر 2015 (19:16)
0

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دو سال کے اندر صوبے میں چوبیس ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

نوشہرہ میں بلدیاتی کونسلرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال دس ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ حکومت سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھاری رقم خرچ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سکولوں کی ترقی کے لئے بلدیاتی اداروں کو دس سے بیس لاکھ روپے فراہم کیے جارہے ہیں۔