گورنر نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں قومی یکجہتی اور اتحاد سے ناکام بنا دی جائیں گی۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے:اچکزئی
05 دسمبر 2015 (15:11)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور بعض عناصر پاکستان میں امن کو تباہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں بلوچستان کے مختلف حصوں سے نو سو چوالیس ریکروٹس پر مشتمل چھٹے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں قومی یکجہتی اور اتحاد سے ناکام بنا دی جائیں گی۔

گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔