آئی جی سندھ پولیس نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے بغیر گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

پرامن انتخابات کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں:جمالی
05 دسمبر 2015 (12:28)
0

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں پرامن انتخابات یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے بغیر گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

ادھر ، لانڈھی ، ملیر ، لیاری اور شہر کے دوسرے علاقوں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔