انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ رینجرز پرامن ماحول یقینی بنانے میں پولیس کی معاونت کریںگے۔

کراچی میں پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات
05 دسمبر 2015 (10:20)
0

کراچی میں پولنگ سٹیشنوں پرسیکورٹی کیلئے پولیس کے پینتیس ہزار ستاون اہلکار اور رینجرز کے سات ہزار چار سوجوان تعینات کئے جائیںگے۔

یہ بات انسپکٹر جنرل پولیس غلام حیدر جمالی اور سیکرٹری داخلہ محمد وسیم نے کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رینجرز پرامن ماحول یقینی بنانے میں پولیس کی معاونت کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھی دس کمپنیاں تعینات کررہی ہے۔