شہباز شریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے کیونکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلدیاتی انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
05 دسمبر 2015 (14:16)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے تمام ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے لندن سے اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے قانون پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے کیونکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔