وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات اُمور خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف کا معاشرے میں رواداری کو فروغ دینے پر زور
05 دسمبر 2015 (10:08)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے معاشرے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات لندن میں اُمور خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بعد میں وزیراعلیٰ نے لندن میں بین الاقوامی شہرت رکھنے والی ایل جی سی لیبارٹری کا دورہ کیا۔