وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ نون کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں اس کے حق میں ووٹ دیا۔

حکومت کی اڑھائی سالہ کامیابی گزشتہ حکومتوں سے بہتر ہے:پرویز رشید
05 دسمبر 2015 (17:41)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ نون کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں اس کے حق میں ووٹ دیا۔
انہوں نے کھاریاں میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ڈھائی سال کی کامیابی گزشتہ حکومتوں سے بہتر ہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور نفرت پھیلانے پر یقین نہیں رکھتا۔
کھاریاں میں ایک فلاحی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کیلیفورنیا واقعے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور فرانس کے ساتھ کھڑا ہے
پرویز رشید نے بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایسے اداروں کے قیام کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کے قیام سے خصوصی بچوں کو باعزت زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذوری سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔